منی پور میں حالات بھلے ہی پہلے کے مقابلے قابو میں ہیں، لیکن تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعرات کو پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایک بار پھر منی پور میں تشدد اس وقت بھڑک اٹھا جب کچھ لوگوں نے دو گھروں کو نذرِ آتش کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 10 بجے کا ہے جب امپھال ویسٹ ضلع میں دو گھروں میں آگ لگا دی گئی۔ اس دوران کئی راؤنڈ کی گولی باری بھی ہوئی۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ پٹسوئی پولیس تھانہ علاقہ کے نیو کیتھیل منبی کا ہے۔ حملے کے بعد ملزمین موقع سے فوراً بھاگ گئے۔ پولیس نے فائر سروس کے ساتھ مل کر فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا، ورنہ نقصان زیادہ ہو سکتا تھا۔ حالانکہ واقعہ پیش آنے کے بعد ایک بار پھر مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے جانکاری دی ہے کہ پورے معاملے کے بعد علاقے میں کشیدگی والی حالت تھی، لیکن اب حالات قدرے بہتر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد علاقے میں اکٹھا ہوئیں میتئی طبقہ کی خواتین کو سیکورٹی فورسز نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ منی پور میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے میتئی طبقہ کے مطالبے کی مخالفت میں قبائلی اتحاد مارچ کے بعد 3 نئی کو نسلی تشدد پہلی بار بھڑکا تھا، جو اب تک جاری ہے۔ تشدد کے واقعات میں اب تک 180 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز