مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں جلوس پر پتھراؤ کے بعد دو فرقوں کے درماین پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ دونوں فریقوں کی جانب سے پتھر بازی میں بہت سے لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ فسادیوں نے آتش زنی کرتے ہوئے 5 موٹر سائیکلیں اور ایک آٹو میں آگ لگا دی، پولس نے فسادیوں کو منتشر کرنے کے لئے تقریباً 20 منٹ تک آنسو گیس کے گولے داغے، حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولی فورس تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔
Published: undefined
مہارانا پرتاپ جینتی پر ‘چھتریہ سماج شوریہ یاترا’ نکال رہا تھا، جلوس نئی سڑک سے بس اسٹینڈ کی طرف جا رہا تھا، بھوتیشور مہادیو مندر کے پاس عید کے پروگرام کے لئے ایک پلیٹ فارم بنا ہوا تھا، جس میں گانے بج رہے تھے، جلوس کے کچھ دور ہونے پر پولس نے ساؤنڈ کم کرنے کے لئے نوجوانوں سے کہا، جس لے کر نوجوانوں کو لے کر تنازعہ ہو گیا، اسی درمیان کچھ فسادیوں نے جلوس پر پتھراؤ کر دیا۔
فسادیوں کو بھگانے کے لئے پولس نے مین مارکیٹ کو فوری طور پر بند کروا دیا اور قریب 20 منٹ تک آنسو گیس کے گولے داغے، جس کے بعد بھیڑ منتشر ہوسکی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اور کلکٹر موقع پر پہنچ گئے، تنازعہ زیادہ نہ بڑھے اس لئے پورے شہر میں پولس فورس تعینات کر دی گئی ہے، انتظامیہ اور پولس کے افسران ھالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز