شملہ: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں سرکاگھاٹ سے ملحق سماہل گاؤں میں 81 سال کی بزرگ وبے سہارا خاتون کو ڈائن قرار دے کر اس کے ساتھ جو ظلم کیا گیا۔ یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ظلم اور غیر انسانی رویہ پر سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کی زبانی شکایت پر ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔
Published: undefined
چیف جسٹس ایل نارائن سوامی نے ایک وکیل کی زبانی شکایت پر سخت نوٹس لیتےہوئے ریاستی حکومت سے ایک ہفتے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ ہائی کورٹ نے واقعہ پر پولس اور ضلع انتظامیہ سے اب تک کی گئی کارروائی کی بھی جانکاری طلب کی ہے۔ شکایت کنندہ سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ ونے شرما نے چیف جسٹس کے سامنے زبانی شکایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی خاتون پر پانچ مرتبہ حملے ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ عدالت نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ متاثرہ کو کسی بھی طرح کی امداد دینے میں کوتاہی نہیں برتی جائے۔ایڈوکیٹ جنرل نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر انسانی واقعہ پر حکومت سخت کارروائی کرے گی اور عدالت کو رپورٹ سونپے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سرکاگھاٹ کے سماہل گاؤں میں 81 سال کی بزرگ خاتون کو گاؤں والوں نے ’ڈائن‘ بتا کر منھ کالا کرکے، جوتے کی مالا پہنائی تھی اور پورے گاؤں میں گھمایا تھا۔ وائرل ویڈیو سے اس کے بارے میں علم ہوا تھا۔ پولس نے اس معاملے میں 21 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 14 مرد اور سات خواتین ہیں۔ دیوتا کی پجارن کو بھی پولس نے حراست میں لے لیا۔ اس میں 17 لوگوں کو پولس نے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے جبکہ دیگر چار کو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined