منی پور میں تشدد کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے درمیان بھی گولی باری اور بم دھماکوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق منی پور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے جس سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ یہ دھماکہ امپھال کو ناگالینڈ کے دیماپور سے جوڑنے والی قومی شاہراہ-2 پر ساپرمینا کے پاس ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ سے کچھ گھنٹے قبل دو طبقات کے درمیان گولی باری بھی ہوئی تھی۔ اس واقعہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے، حالانکہ فی الحال دھماکہ کے پیچھے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ منی پور کے کچھ حصوں میں 26 اپریل کو دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ ہونے والی ہے۔ الیکشن کمیشن نے منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کا اعلان کیا تھا۔ 19 اپریل کو منی پور اندرونی لوک سبھا سیٹ کے لیے مکمل طور پر ووٹنگ ہو گئی، جبکہ منی پور باہری لوک سبھا سیٹ کے کچھ حصوں پر ووٹنگ ہوئی، اور 26 اپریل کو اس سیٹ کے باقی علاقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Published: undefined
بہرحال، منی پور میں نسلی تشدد متاثرہ کانگپوکپی ضلع میں قومی شاہراہ-2 پر آئی ای ڈی دھماکہ ایک پل کے پاس ہوا جس سے وہ پل تباہ ہو گیا۔ اس وجہ سے علاقہ میں آمد و رفت متاثر ہو گیا ہے۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دھماکہ رات تقریباً 12.45 بجے سپرمہینا اور کوئبرو لیکھا کے درمیان موجود پل پر ہوا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دھماکہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ جس پل کے پاس دھماکہ ہوا، اس کے دونوں سرے پر گڈھے اور شگاف دیکھے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز