کئی مہینوں سے نسلی تشدد کا سامنا کر رہی ریاست منی پور میں جمعہ کو ایک بار پھر تشدد اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح چراچاندپور، بشنوپور اور کاکچنگ ضلع کی سرحد پر کوکی اور مشتبہ میتئی بدمعاشوں کے درمیان شدید گولی باری ہوئی جس سے علاقے میں خوف و دہشت پھیل گئی۔ حالانکہ اس تشدد میں فی الحال کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے، لیکن ماحول کشیدہ ضرور ہو گیا ہے۔
Published: undefined
تازہ فائرنگ اور تشدد کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے تعلق سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چراچاندپور، کاکچنگ اور بشنپور ضلعوں کی سرحد پر واقع عام علاقہ لیسنٹمپاک تانگجینگ لائیکون میں شدید گولی باری ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے لسانٹمپاک-تانگجینگ لائیکون، جو کہ چراچاندپور-کاکچنگ اور بشنوپور ضلعوں کی سرحد پر ہے، مشتبہ میتئی بدمعاشوں اور کوکی بدمعاشوں کے درمیان شدید گولی باری شروع ہو گئی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ علاقہ میں تعینات سیکورٹی فورسز کو محتاط کر دیا گیا ہے۔ جانکاری ملی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے حالات کا جائزہ بھی لیا ہے۔ مقامی لوگوں سے پتہ چلا کہ تقریباً 8 بجے شروع ہوئی گولی باری تقریباً 9 بجے تک جاری رہی۔ پھر کچھ ہی دیر بعد تقریباً 9.15 بجے مسلح شورش پسندوں کے درمیان رک رک کر گولی باری شروع ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز