منی پور میں تشدد کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کبھی کوکی اور میتئی طبقہ کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آتی ہیں، تو کبھی سیکورٹی اہلکار پر شورش پسندوں کے حملے کی رپورٹس ملتی ہیں۔ آج صبح ایک بار پھر تشدد کا واقعہ تب سامنے آیا جب آسام رائفلز کے جوانوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے آئی ای ڈی دھماکہ ہوا اور پھر آسام رائفلز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی۔ فی الحال سبھی جوان محفوظ بتائے جا رہے ہیں، لیکن ٹینگنوپال علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے بعد تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ صبح تقریباً 8.30 بجے ہندوستان-میانمار سرحد کے پاس ٹینگوپال پولیس اسٹیشن کے تحت ناروم شیبول (مارنگ ناگا گاؤں) میں تعینات ایف/20 آسام رائفلز کی ایک ٹکڑی پر نامعلوم مسلح بدمعاشوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وی بی آئی جی شورش پسند تنظیم نے یہ کارنامہ انجام دیا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined