قومی خبریں

منی پور میں پھر تشدد، جریبام میں 5 افراد جاں بحق، سوتے ہوئے لوگوں کو گولی مارنے کے بعد تصادم

پولیس افسر نے بتایا کہ ایک شخص کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ نیند کی آغوش میں تھا، اس کے بعد ہوئی گولی باری میں 4 مسلح افراد کی موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

منی پور تشدد کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

منی پور میں حالات اب تک قابو میں نہیں آئے ہیں۔ مہینوں سے جاری تشدد اب بھی جاری ہے، اور وقتاً فوقتاً حالات کچھ زیادہ ہی کشیدہ ہو جاتے ہیں۔ تازہ معاملہ منی پور کے جریبام ضلع کا ہے جہاں ہفتہ کی صبح تشدد کے واقعات میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایک شخص کا اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ نیند کی آغوش میں تھا۔ اس واقعہ کے بعد ہوئی گولی باری میں 4 مسلح افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شورش پسند ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 5 کلو میٹر دور ایک سنسان جگہ پر تنہا رہنے والے شخص کے گھر میں گھسے اور اس کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس قتل کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 7 کلومیٹر دور پہاڑیوں میں جنگ زدہ طبقات کے مسلح افراد کے درمیان شدید گولی باری ہوئی۔ اس میں تین پہاڑی شورش پسندوں سمیت چار مسلح افراد کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

اس سے قبل جریبام ضلع میں کوکی اور میتیئی گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ کے دوران تین افراد کی ہلاکت سے متعلق خبر موصول ہوئی تھی، حالانکہ یہ تعداد اب 5 بتائی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز یہ حملہ جریبام ضلع کے نونگ سیکپی میں ہوا۔ علاوہ ازیں جمعہ کی شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے سابق وزیر اعلیٰ مارمبام کوئیرینگ کے گھر پر راکٹ سے حملہ کیا تھا۔ اس واقعہ میں ایک بزرگ کی موت کی خبر ہے جبکہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined