نئی دہلی: ملک میں گزشتہ روز ہندووں کا اہم تہوار ہولی منائی گئی، جبکہ اسی دن مسلمانوں نے شب برأت پر عبادتوں کا اہتمام کیا۔ لیکن اس موقع پر دہلی پولیس کو خاصی مشقت کرنا پڑی، کیونکہ ایک طرف جہاں ہولی کے موقع پر لوگ ہڑدنگ مچاتے ہیں وہیں نوجوانوں کا ایک طبقہ شب برأت کے موقع پر سڑکوں پر بائیکوں کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرتا ہے۔
Published: undefined
قومی راجدھانی دہلی میں ہولی کے موقع پر بڑی تعداد میں سڑکوں پر ٹریفک سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزیاں کی گئی اور پولیس نے قانون توڑنے والوں کے خلاف بڑی تعداد میں چالان کاٹے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز دہل میں 1673 افراد بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر تین لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے 275 چالان کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ہی تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 25 افراد کو پکڑا گیا، جبکہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے معاملہ میں 196 چالان کئے گئے۔ وہیں، شب برأت کے موقع پر بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر 248 افراد کے چالان کاٹے گئے، جبکہ ٹرپل سواری پر 39 چالان کاٹے گئے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہولی کے دن لاپرواہیوں کی وجہ سے دہلی کے بارا پُلا فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس میں 2 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً 8.40 بجے پیش آیا۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آٹو میں سوار دو افراد کی موت ہو گئی اور 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز