ریسلنگ ایسوسی ایشن (ڈبلو ایف آئی ) کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دہلی پولیس نے کل یعنی جمعہ کو خاتون پہلوان سنگیتا پھوگٹ کے ساتھ برج بھوشن کے دفتر پہنچی تاکہ کرائم سین کو دوبارہ کرئیٹ ( بنایا) جا سکے۔ لیکن اس دوران یہ خبریں آئیں کہ پہلوانوں کا برج بھوشن کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے سمجھوتہ کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ دہلی پولیس دو خواتین کانسٹیبلوں کے ساتھ سنگیتا پھوگاٹ کے ساتھ جمعہ کو دوپہر 1.30 بجے دہلی میں برج بھوشن کے دفتر پہنچی۔ وہ ڈیڑھ گھنٹہ یہاں رہے اور پولیس نے سنگیتا پھوگاٹ سے کہا کہ وہ اس منظر کو دوبارہ کریئٹ کریں اور ان جگہوں کے بارے میں بتائیں جہاں انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: undefined
سنگیتا کی بہن ونیش پھوگاٹ نے سمجھوتہ کرنے والی خبر پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ برج بھوشن کی طاقت ہے۔ وہ اپنی سیاسی طاقت اور جھوٹے بیانیے کو چلا کر خواتین پہلوانوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، اس لیے اس کی گرفتاری ضروری ہے۔ پولیس ہمیں توڑنے کے بجائے اس کو گرفتار ا کرے تو انصاف کی امید ہے ورنہ نہیں۔ خواتین پہلوانوں کو پولیس تفتیش کے لیے جائے وقوعہ پر لے گئی لیکن میڈیا میں یہ چلایا گیا کہ وہ سمجھوتہ کرنے گئی ہیں۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی پہلوان بجرنگ پونیا نے بھی میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پہلوان پولیس تفتیش کے لیے کرائم سائٹ پر گئی تھی، لیکن میڈیا نے چلایا کہ وہ سمجھوتہ کرنے گئی تھی اور یہ ہی برج بھوشن کی طاقت ہے۔ وہ سیاسی طاقت اور جھوٹے بیانیے چلا کر خواتین ریسلرز کو ہراساں کر رہا ہے۔ اس کی گرفتاری ضروری ہے۔ پولیس ہمیں توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
ایک اہلکار نے بتایا کہ دہلی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے خلاف دو مقدمات درج ہیں اور پولیس اگلے ہفتے تک اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر سکتی ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ ونیش پھوگٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت ملک کے کئی ٹاپ ریسلرز نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ انہوں نے برج بھوشن پر ایک نابالغ لڑکی سمیت خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان پہلوانوں نے بدھ کے روز وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے بھی ملاقات کی تھی اور سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی یقین دہانی کے بعد 15 جون تک اپنا احتجاج معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined