قومی خبریں

ونے کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین رہے ونے کمار سکسینہ نے آج یہاں راج نواس میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی کے 22ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین رہے ونے کمار سکسینہ،نے آج یہاں راج نواس میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی کے 22ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف لیا۔ دہلی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی نے سکسینہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Published: undefined

حلف لینے کے بعد سکسینہ نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر نہیں بلکہ مقامی سرپرست کے طور پر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں راج نواس میں کم اور دہلی کی سڑکوں پر زیادہ نظر آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ہم اس پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ دہلی کو سٹی آف جوئے اور سٹی آف فلاورس بنانے کا ہے۔

Published: undefined

سکسینہ کو 23 مئی کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ سکسینہ نے انیل بیجل کی جگہ لی ہے۔ بیجل نے 18 مئی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined