قومی خبریں

دھرم گروؤں کی توہین کرنے پر لوگ کنگنا کو کبھی معاف نہیں کریں گے: سنگھ

کنگنا کو نہ تو قبائلی علاقوں کا علم ہے اور نہ ہی وہاں کے رسم و رواج کا، وہ ان علاقوں کے ملبوسات پہنے ہوئے ایک فینسی ڈریس ایونٹ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس کے ڈائریکٹر جے رام ٹھاکر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہماچل پردیش کے منڈی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار وکرمادتیہ سنگھ نے منڈی پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی زبان پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جس طرح کنگنا نےہمارے دھرم گروؤں کی توہین کی گئی ہے، لوگ اس توہین کرنے  والے کوکبھی معاف نہیں کریں گے۔

Published: undefined

وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ کنگنا کو نہ تو قبائلی علاقوں کا علم ہے اور نہ ہی وہاں کے رسم و رواج کا۔ وہ ان علاقوں کے ملبوسات پہنے ہوئے ایک فینسی ڈریس ایونٹ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس کے ڈائریکٹر جے رام ٹھاکر ہیں۔ دولت کی دیوی نہ پہلے کسی کے کام آئی اور نہ آئندہ آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جس طرح ہمارے دھرم گروؤں کی توہین کی ہے اس پر عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
وکرمادتیہ سنگھ نے کہا ہے کہ یہ انتخاب ملک کی مستقبل کی سیاست کی سمت اور حالت طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے اور ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

Published: undefined

اپنے انتخابی دورے کے دوسرے دن اسپیتی کے کازہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ وہ منڈی پارلیمانی حلقہ کو ترقی کا ماڈل بنانے کے خیال کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ منڈی ہیڈ کوارٹر کو اسمارٹ سٹی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہول اسپتی میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روہتانگ ٹنل کی تعمیر سے یہ خطہ دنیا کے سیاحتی نقشے پر ابھرا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined