اتر پردیش کے کانپور میں 8 پولس اہلکاروں کے قتل معاملہ میں اہم ملزم گینگسٹر وکاس دوبے آج صبح پولس انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گیا۔ اس درمیان اتر پردیش ایس ٹی ایف کے پاس وکاس دوبے کا ایک کالا بیگ موجود ہے جو اپنے اندر کئی گہرے راز چھپائے ہو سکتا ہے۔ دراصل یہ کالا بیگ مدھیہ پردیش نے اجین کے مہاکال مندر سے وکاس دوبے کی گرفتاری کے دوران برآمد کیا تھا۔ اب اس بیگ سے امید ہے کہ گینگسٹر وکاس سے رابطہ رکھنے والے لیڈران اور پولس افسران بے نقاب ہو سکتے ہیں۔
Published: 10 Jul 2020, 1:11 PM IST
حالانکہ وکاس دوبے کی انکاؤنٹر میں موت ہو گئی ہے، لیکن اس کی موت کے ساتھ کئی ایسے سوال پیدا ہو گئے ہیں جن کا جواب مل پانا شاید اب مشکل ہے۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ کالے بیگ سے کئی راز باہر نکل کر سامنے آئیں۔ بہر حال، جس طرح سے ڈرامائی انداز میں آج صبح وکاس دوبے کا انکاؤنٹر کیا گیا ہے، اس کے بعد پولس کے طریقہ کار پر بھی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس پورے معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں حکومت پر حملہ آور ہیں اور معاملے کو لے کر لگاتار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
Published: 10 Jul 2020, 1:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Jul 2020, 1:11 PM IST