لکھنؤ: وکاس دوبے کو گرفتار نہ کر پانے اور اس کے مدھیہ پردیش کے اجین پہنچنے کے بعد جمعرات کو گرفتار ہونے پر جہاں یوپی پولیس پشیماں ہے تو وہیں ریاست کی اپوزیشن پارٹیوں نے وکاس دوبے کی گرفتاری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'کانپور کے بہیمانہ قتل میں یوپی حکومت کو جس مستعدی سے کام کرنا چاہیے تھا وہ پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی۔ الرٹ کے باوجود ملزم کا اجین تک پہنچنا نہ صرف سیکورٹی کے دعووں کی پول کھولتا ہے بلکہ ملی بھگت کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے۔
Published: undefined
شہید سرکل افسر دویندر مشرا کی جانب سے اس وقت کے ایس ایس پی انند دیو کو لکھے گئے خط کے سلسلے میں انہوں نے کہا 'تین مہینے پرانے خط پر'نو ایکشن' اور شاطر مجرمین کی فہرست میں 'وکاس' کا نام نہ ہونا بتاتا ہے کہ اس معاملے کے تار دور تک جڑے ہوئے ہیں۔ یوپی حکومت کو معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرا کر سبھی حقائق اور پروٹکشن کےتعلقات کو جگ ظاہر کرنا چاہیے۔
Published: undefined
وہیں سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا 'خبر آرہی ہے کہ کانپور سانحہ کا کلیدی ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔ اگر یہ سچ ہے توحکومت صاف کرے کہ یہ خودسپردگی ہے یہ گرفتاری۔ ساتھ ہی اس کے موبائل کی سی ڈی آرعام کی جائے جس سے ملی بھگت کا پردہ فاش ہوسکے۔
Published: undefined
سینئر کانگریس لیڈر و سابق وفاقی وزیر جتن پرساد نے امر دوبے کی بیوی خوشی کی گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا 'دوبے گینگ کے بے سہارا ماں۔باپ اور 9 دن قبل ازدواجی زندگی میں منسلک ہوئی خوشی جو اب بیوہ ہے، اس کو ہراساں کرنے سے کیا ہونے والا ہے؟ وکاس دوبے کو گرفتار کر کے سسٹم میں اوپر سے نیچے تک اس کے تعلقات کی جانچ ہونی چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ امر دوبے جسے پولیس نے انکاونٹر میں مار دیا اس نے 29 جون کو ہی خوشی سے شادی کی تھی۔ بدھ کو پولیس نے امر دوبے کو انکاونٹر میں ہلاک کردیا۔
Published: undefined
انہوں نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا 'پولیس حراست میں ہونے کے باوجود پربھاکر مشرا کا مڈبھیڑ دکھا کر انکاؤنٹر کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ حکومت اصل کہانی کو چھپانے میں لگی ہے تاکہ بڑے چہرے بے نقاب نہ ہو جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز