وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کمپلیکس میں ہفتہ کی صبح 8 بجے سے سخت سیکورٹی کے درمیان ویڈیو گرافی سروے کا کام شروع ہوگیا۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع کے مطابق پورے مسجد کمپلیکس کو حفاظتی حصار میں لیتے ہوئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ سروے کے علاقے میں صرف عدالت کی طرف سے مقرر کردہ ایڈووکیٹ کمشنر، فریقین کے وکلاء، مدعی اور مدعا علیہ اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو اجازت دی گئی ہے۔
Published: undefined
جمعہ کو وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا تھا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق سروے کا کام ہفتہ کی صبح 8 بجے شروع ہوگا اور دن کے 12 بجے تک جاری رہے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ہفتہ کو اس معاملے سے متعلق دونوں پارٹیوں کے نمائندوں کی میٹنگ بھی بلائی ہے۔ انتظامیہ نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے کے کام میں تعاون کریں اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گیان واپی مسجد معاملے میں جمعہ کو سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دواکر نے ویڈیو گرافی سروے کا کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ایڈووکیٹ کمشنر کی ٹیم کو سروے رپورٹ 17 مئی سے پہلے عدالت میں پیش کرنا ہوگی۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 17 مئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز