قومی خبریں

جیل میں قیدیوں کے ذریعہ راوَن کا پُتلا نذرِ آتش کرنے کی ویڈیو وائرل، 4 افسران معطل

جیل انسپکٹر جنرل اوم ویر سنگھ نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ چندرکانت ہریجن، جیلر مہیش پھڑتے، جیلر انل گاؤنکر اور اسسٹنٹ جیلر رامناتھ گوڈے کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

گوا کی کولولے سنٹرل جیل کے چار افسران کو ڈیوٹی میں لاپروائی کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے جس میں جیل کے قیدی راوَن کا پُتلا جلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جیل انسپکٹر جنرل اوم ویر سنگھ نے جمعہ کے روز اس تعلق سے 4 جیل افسروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔ جن جیل افسران کو سزا دی گئی ہے ان کے نام چندرکانت ہریجن (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ)، مہیش پھڑتے (جیلر)، انل گاؤنکر (جیلر) اور رامناتھ گوڈے (اسسٹنٹ جیلر) ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دسہرہ سے قبل کی شام قیدیوں کے ذریعہ پٹاخوں کا استعمال کر راوَن دَہن کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد جیل افسران کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس بارے میں ایک افسر کے مطابق معطلی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ جیل افسران کو جواب دینا ہوگا کہ بغیر اجازت لیے قیدیوں کو پُتلا نذر آتش کرنے کا موقع کس طرح فراہم کیا گیا۔ اس بات کی بھی جانچ کی جائے گی کہ جیل احاطہ میں موبائل فون لے جانے کی اجازت کس طرح دی گئی۔ جیل اہلکاروں کی معطلی سے متعلق حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ جیل کی سیکورٹی کا کیا حال ہے۔

Published: undefined

افسر کا کہنا ہے کہ جیل افسران کو اس پورے معاملے کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اب انھیں پورے معاملے کی جانچ ہونے تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined