ملک کی راجدھانی دہلی میں تین دن سے جاری تشدد حالانکہ تھم گیا ہے، لیکن اب بھی خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ جمعرات کو دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور اب تک یہ تعداد 36 ہو گئی ہے۔ تشدد رکنے کے بعد مختلف علاقوں سے لوگوں کی لاشیں مل رہے ہیں۔
وہیں شمال مشرقی دہلی میں بدھ کو این ایس اے اجیت ڈووال لوگوں سے ملنے گئے تھے، ان وہاں سے نکلے کے بعد ایک شخص کی پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ میت کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈووال کے جانے کے بعد نوجوان دودھ لینے گیا تھا، اسی دوران ہجوم نے اسے پکڑ لیا اور اتنا پیٹا کی اس کی موت واقع ہوگئی۔
خبروں کے مطابق 3 دن کے اندر 36 لوگ مارے جا چکے ہیں، جبکہ 200 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 53 لوگوں کا علاج ابھی بھی جاری ہے۔ وہیں اپنوں کو کھونے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ 36 لاشوں میں صرف کچھ ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوا ہے، لاش کے انتطار میں ان کے اہل خانہ بیٹھے ہوئے ہیں، جی ٹی بی اسپتال پہنچے آپ لیڈر رام نیواس سے جب پوسٹ مارٹم میں تاخیر کو لے کر پوچھا گیا تو ویڈیو میں سنیے کہ انہوں نے کیا کہا۔ غور طلب ہے کہ شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں ہوئے تشدد میں اب تک 36 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز