یہ تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں اسے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہیں، اسٹیج کے پیچھے سے لی گئی اس تصویر میں خوب بھیڑ بھاڑ نظر آ رہی ہے، تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ امت شاہ تقریر کر رہے ہیں اور میدان میں لوگوں کے درمیان جہاں-تہاں بی جے پی کے ایک ادھ جھنڈے بھی نظر آ رہے ہیں۔
لیکن یہ تصویر کا ایک پہلو ہے، تصویر کا دوسرا پہلو دیکھیے ذیل کے ویڈیو میں، یہ ویڈیو اس وقت ریکارڈ کی گئی جس وقت امت شاہ تقریر کر رہے تھے، تصویر میں صاف نظر آ رہا ہے کہ صرف اسٹیج کے سامنے بھیڑ ہے، مگر پیچھے کی تمام کرسیاں خالی پڑی ہیں۔
Published: undefined
یہ ویڈیو صحافی ابھیسار شرما نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس کی تصدیق قومی آواز نہیں کرتا، لیکن پہلی نظر میں یہ ویڈیو ایڈیٹ کردہ نہیں لگتا، اس میں وہیں اسٹیج ہے، امت شاہ کی تقریر ہو رہی ہے، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ابھیسار شرما نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے، "اب امت شاہ خطاب کر رہے ہیں، جوش دیکھیے، میدان میں زبردست بھیڑ، ہلا دے گی"۔
Published: undefined
ویسے بتا دیں کہ آگرہ کے کالج میدان میں بی جے پی کی 'وجے سنکلپ سبھا' میں امت شاہ قریب دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے، انتخابات میں سمجھا جاتا ہے کہ کسی بڑے لیڈر کی ریلی میں رہنما کی آمد میں تاخیر سے بھیڑ اور بڑھتی ہے، اور اسی سے اس رہنما اور اس پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے، لیکن امت شاہ کے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے باوجود بھی میدان تو دور، کرسیاں تک خالی رہ جانا بی جے پی کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز