جودھپور: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو جودھپور کے تاریخی مہران گڑھ قلعہ کی عظمت دیکھ کر حیران ہیں۔ ایم وینکیا نائیڈو اپنے پانچ دن کے راجستھان دورے کے تحت جیسلمیر کے بعد پیر کے روز جودھپور پہنچے اور انہوں نے مہران گڑھ قلعہ کا دورہ کیا۔ اس دوران جے پول پر مہران گڑھ بینڈ کی جانب سے روایتی راجستھانی انداز میں ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس کے بعد نائب صدر نے مہران گڑھ کے دولت چوک اور میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے مہران گڑھ میں باڑمیر آرٹسٹ کی جانب سے گھیر رقص، راجستھان کا روایتی گھومر رقص اور لنگا آرٹسٹوں کی سریلی پیشکش کا مزہ بھی اٹھایا۔
Published: undefined
اپنی فیس بک پوسٹ میں ایم وینکیا نائیڈو نے قلعے کو راجستھان کی شان کی زریں علامت قرار دی۔ اپنا تجربہ بانٹتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ قلعہ کے اندر شیش محل، پھول محل اور ہمارے دستکاروں اور کاریگروں کی آرٹسٹِک کاریگری اور ان کے ہنر کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر دیکھنے پر جودھپور شہر اتنا ہی شاندار لگتا ہے جتنا منوررم قلعے کے اندر کی خوبصورتی ہے۔
Published: undefined
ایم وینکیا نائیڈو نے لکھا کہ یہ مقام ہمیشہ ہی آپ کو حیران کرتا ہے۔ گہرے علم سے بھرا یہ تجربہ بہترین رہا ہے۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں نائب صدر نے ہندوستان کی تاریخی اور تہذیبی وراثت میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں اور مسافروں سے ملک کے ایسے مقامات کو دیکھنے کی درخواست بھی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز