قومی خبریں

دھنکڑ، مودی،راج ناتھ اور  شاہ نے یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

ہماری جمہوریہ کے سنہری دور میں، ہم ان جدوجہد، قربانیوں اورحصولیابیوں پر غورو خوض کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو باقی انسانیت کے لیے امید کی کرن کی شکل میں دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

 

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے جمعہ کو 75 ویں یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔

Published: undefined

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں، نائب صدر  دھنکڑ نے لکھا، "پچھتر سال پہلے، ہمارے آئین کے بانی نے ایک ایسے ملک کا تصور کیا تھا جہاں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ عام جمہوریت کے رہنما اصول ہوں گے ۔ "ہماری جمہوریہ کے سنہری دور میں، ہم ان جدوجہد، قربانیوں اورحصولیابیوں پر غورو خوض کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو باقی انسانیت کے لیے امید کی کرن کی شکل میں دیا ہے۔"

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا، ’’ملک کے سبھی شہریوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ جئے ہند۔"اس تاریخی موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Published: undefined

اپنے پیغام میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، "جمہوریت کے اس پرمسرت موقع پر، میں تمام مجاہدآزادی، آئین کے معماروں اور بہادر جانبازوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined