ترواننتا پورم/نئی دہلی: کنور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر شدید حملہ کرتے ہوئے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے گزشتہ روز کہا کہ وائس چانسلر (وی سی) گوپی ناتھ رویندرن ایک مجرم ہے جس نے دو سال پہلے ان پر حملے کی سازش رچی تھی۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ رویندرن نے کنور یونیورسٹی میں انڈین ہسٹری کانگریس میں شرکت کے دوران ان پر حملہ کرنے کی سازش رچی تھی اور یہ اس وقت کیا گیا جب شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے متعلق پورے ملک میں تحریکیں چل رہی تھیں۔
Published: undefined
گورنر نے یہ بات گورنر ہاؤس اور کنور یونیورسٹی کے درمیان وزیراعلی کے پرائیویٹ سکریٹری کے کے راگیش کی اہلیہ پریا ورگیس کی یونیورسٹی میں ملیالم زبان میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر تقرری کے سلسلے میں جاری تنازعہ کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پارٹی کیڈر کی طرح بول رہے ہیں اور وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر وی سی کے عہدے پر بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
انڈین ہسٹری کانگریس میں واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انہیں وائس چانسلر رویندرن نے تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے (رویندرن) گورنر ہاؤس کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ دینے سے بھی انکار کر دیا۔ گزشتہ بدھ کو گورنر نے کنور یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی ایک قرارداد کے مطابق مزید تمام کارروائیوں اور ملیالم ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرری کے عمل کو اگلے احکامات تک فوری طور پر روک دیا۔
Published: undefined
کنور یونیورسٹی کے وائس چانسلر گوپی ناتھ رویندرن نے کہا کہ وزیراعلی کے پرسنل سکریٹری کے کے راگیش کی اہلیہ پریا ورگیز کو یونیورسٹی کا ایسوس ایٹ پروفیسر عہدے کے لئے انتخاب کے عمل کے دوران سب سے زیادہ نمبر دینے میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہونے کے بعد گورنر نے تجویز پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
گورنر-کم-چانسلر نے کنور یونیورسٹی ایکٹ 1996 کے سیکشن 7(3) کی دفعات کو شامل کرتے ہوئے مورخہ 27 جون 2022 کو کنور یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی تجویز پر روک لگا دی ہے۔ گورنر نے کہا ہے کہ "تمام اسٹیک ہولڈرز کو الگ الگ وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ چانسلر کے فیصلے سے یونیورسٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز