گجرات میں انویسٹر سمٹ کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی پر ایک بار پھر نشانہ لگایا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر لکھا، ’’2019 کے گجرات وائبرینٹ سمٹ کے آرگنائزر نمو (نریندر مودی) کی صدارت والے ایونٹ کے حصہ دار نہیں بنے رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے منچ ایسے ہی چھوڑ دیا ہے، جیسا کہ ان کو (مودی) پسند ہے، یعنی بالکل خالی‘‘۔
Published: undefined
خبر میں یہ دعوی کیا گیا کہ 14 دسمبر کو برطانیہ نے آئندہ سرمایہ کاری سربراہی اجلاس میں اتحادی ملک کے کردار سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اطمینان بخش تجارتی فائدہ نہیں ہے اس لئے اب ریاست کی قیادت والے اس شو پیس پروگرام میں حصہ نہیں لے لیا ہے، خبروں کے مطابق اس کانفرنس میں پہلے اتحادی ملک کے طور پر حصہ بننے سے امریکہ کے ہٹنے کے بعد برطانیہ ایسا دوسرا ملک بن گیا ہے جو اب اس کانفرنس کا حصہ نہیں ہوگا، دسمبر شروع میں وڈودرا آئے امریکہ کے کونسل جنرل ایڈگارڈ ڈی كیگن نے یہ کہتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان کچھ حل طلب تجارتی مسائل ہیں، لہذا امریکہ گجرات وائبرنٹ سمٹ میں حصہ نہیں لے گا۔
Published: undefined
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جب برطانیہ کے حکام سے اس سمٹ میں شامل نہ ہونے کا سبب پوچھا گیا ہے تو انہوں نے کہا، "ہم 2015 اور 2017 میں سمٹ میں شامل ہوئے تھے، لیکن ہم نے اس میں جتنا پیسہ لگایا، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ نقصان میں رہے۔
دوسری طرف کانگریس صدر کے ٹوئٹس سے گجرات کے وزیر اعلی وجے رپانی تلملا گئے ہیں اور انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کرکے برطانیہ کے حصہ نہ لینے پر صفائی دے رہے ہیں، بتا دیں کہ گجرات وائبرنٹ کانفرنس 18 سے 20 جنوری 2019 کے درمیان ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined