وی ایچ پی لیڈر اور کیبل نیٹورک چلانے والے یوراج سنگھ چوہان کا کچھ شر پسند عناصر نے گولی مار کر قتل کر دیا جس کے بعد مدھیہ پردیش کے مندسور میں حالات کافی کشیدہ ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کچھ بدمعاش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے جنھوں نے وی ایچ پی لیڈر یوراج پر گولیاں چلا دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔
Published: 09 Oct 2019, 1:50 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ مندسور میں یوراج سنگھ ہندوتوا ذہنیت کے حامل وی ایچ پی لیڈر تھے۔ انھیں ابھینندن نگر ریلوے انڈر پاس کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یوراج اس وقت ایک ہوٹل کے پاس کھڑے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر 3 نامعلوم حملہ آور آئے اور انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولی یوراج کے چہرے اور سر میں لگی۔ گولی لگتے ہی یووراج وہیں گر گئے۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد جب بدمعاش بھاگے تو لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہو گئی۔
Published: 09 Oct 2019, 1:50 PM IST
قابل ذکر ہے کہ یوراج سنگھ وی ایچ پی میں انتہائی اہم عہدہ پر فائز تھے۔ وہ پیشے سے وکیل تھے اور اپنا ایک کیبل نیٹورک ’ایس آر ایم‘ کے نام سے چلاتے تھے۔ بہر حال، موقع پر موجود لوگوں نے گولی لگنے کے بعد زمین پر گرے یوراج کو فوراً ضلع اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مرد ہ قرار دے دیا۔
Published: 09 Oct 2019, 1:50 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Oct 2019, 1:50 PM IST
تصویر: پریس ریلیز