قومی خبریں

وندے بھارت ایکسپریس میں وی ایچ پی کے سربراہ آلوک کمار کا موبائل چوری!

آلوک کمار کو موبائل ہفتہ کے روز وندے بھارت ایکسپریس میں سوار ہوتے وقت چوری ہو گیا۔ آلوک کمار دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے ایودھیا کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>آلوک کمار / آئی اے این ایس</p></div>

آلوک کمار / آئی اے این ایس

 
Ians

نئی دہلی: ٹرینوں میں عام لوگوں کے ساتھ چوری اور چھینا جھپٹی ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن اب چوروں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بین الاقوامی سربراہ آلوک کمار کے بھی واردات انجام دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آلوک کمار کو موبائل ہفتہ کے روز وندے بھارت ایکسپریس میں سوار ہوتے وقت چوری ہو گیا۔ آلوک کمار دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس کے ذریعے ایودھیا کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔

Published: undefined

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے وی ایچ پی کے سربراہ آلوک کمار نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی صبح جب وہ ایودھیا جانے کے لیے آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس میں سوار ہو رہے تھے تو کسی نے ان کا موبائل فون چوری کر لیا۔

Published: undefined

وی ایچ پی لیڈر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کے بعد پولیس نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک لڑکا ان کا موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی چور پکڑا جائے گا اور ان کا موبائل برآمد کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

قبل ازیں، آلوک کمار نے اپنے موبائل کی چوری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا، ’’ضروری اطلاع! آج میں آنند وہار ریلوے اسٹیشن سے ایودھیا دھام جانے کے لئے ٹرین نمبر 22426 وندے بھارت سے صبح 5.45 پر روانہ ہوا۔ جس وقت میں ٹرین میں سوار ہو رہا تھا تو میرا موبائل چوری ہو گیا۔ امید ہے کہ دہلی پولیس اور ریلوے پولیس جلد ہی میرے فون اور مجرم کو تلاش کر کے مناسب کارروائی کرے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined