سپریم کورٹ سے ایودھیا ایشو پر آئے فیصلہ کے بعد آر ایس ایس بہت پھونک پھونک کر قدم رکھ رہا ہے۔ آر ایس ایس اس ایشو پر بہت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ اسی وجہ سے اس بار 6 دسمبر کو ہونے والے ’شوریہ دیوس‘ (یومِ بہادری) کو منعقد نہیں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ آر ایس ایس ذرائع کے مطابق ’’رام مندر ایشو پر سپریم کورٹ سے آئے فیصلے کے بعد جس طرح پرامن ماحول رہا ہے، ویسا ہی ماحول آگے بھی بنا رہے، اس کے پیش نظر فیصلہ لیا گیا کہ شوریہ دیوس نہ منایا جائے۔‘‘
Published: undefined
آر ایس ایس نے اس تعلق سے اپنی ذیلی تنظیم وی ایچ پی کو الرٹ کر رکھا ہے۔ شوریہ دیوس کے چکر میں زیادہ جوش میں کوئی ایسا واقعہ نہ ہو جائے جسے لے کر تنازعہ کھڑا ہو اور مندر کا ایشو پھنس جائے۔ اسی وجہ سے 6 دسمبر کو ہونے والے شوریہ دیوس پروگرام کو نہیں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آر ایس ایس چاہتی ہے کہ اس ایشو پر فیصلہ آنے کے بعد مسلم طبقہ کے زیادہ تر لوگوں نے جس طرح سے اسے قبول کیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کسی طرح کی شعلہ انگیز بیان بازی نہ کی جائے۔ اسی وجہ سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے نظر ثانی عرضی پر سبھی کو بولنے سے منع کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دونوں تنظیمیں چاہتی ہیں کہ اس ایشو پر کہیں کچھ بھی ایسا نہ ہو، جس سے مسلم سماج کے دل میں کوئی اندیشہ پیدا ہو۔ اسی وجہ سے وہ بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’’سپریم کورٹ سے رام للا کے حق میں آئے فیصلہ کے بعد اب مندر تعمیر کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اسی لیے 6 دسمبر کو وی ایچ پی کے عہدیداروں نے شوریہ دیوس کی اس تقریب کو منعقد کرنے سے منع کر دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
انھوں نے بتایا کہ شوریہ دیوس کے پروگرام کو ملتوی کرنے کا فیصلہ وی ایچ پی عہدیداروں نے لے کر ملک میں امن اور خیرسگالی کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ شرد شرما نے کہا کہ وی ایچ پی نہیں چاہتی ہے کہ عدالت کے اتنے بڑے فیصلہ کو ہم دو چار گھنٹے تک محدود کر دیں۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’6 دسمبر کا واقعہ ہندوؤں کو ہمیشہ عزت اور وقار کا احساس کرتا رہے گا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ وی ایچ پی شوریہ دیوس منانے کی جگہ مٹھ اور مندروں و گھروں میں دیپ جلانے کا کام کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز