نئی دہلی: کانگریس نے سینیئر رہنما سبھاش چوپڑا کو پارٹی کی دہلی یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد کو ریاستی کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔ رواں سال 20 جولائی کو سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کے انتقال کے بعد سے خالی چل رہے دہلی پردیش کانگریس صدر کے عہدے کے لئے پارٹی نے سینئر رہنما سبھاش چوپڑا کو ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
دہلی اسمبلی کے سابق رکن چوپڑا اس سے قبل بھی دہلی کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ 2013 میں دہلی ریاست کی انتخابی مہم کمیٹی کے بھی صدر رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ دہلی کی ہر سیاسی نبض سے واقف ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سبھاش چوپڑا کی تقرری اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں کانگریس کو متحد کرنے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔ سبھاش چوپڑا اس سے قبل دہلی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
ادھر، کیرتی آزاد جنہیں کانگریس نے لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے، وہ کانگریس کے سینئر رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی بھاگوت جھا آزاد کے بیٹے ہیں۔ کیرتی آزاد بہار کے دربھنگہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لگاتار کئی بار انتخابات جیت چکے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز