کورونا کی دوسری لہر کے دوران رواں اس سال جون میں ملک میں 231633 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال جون کے مہینے میں میں فروخت ہونے والی 209522 گاڑیوں سے 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جون میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی اور اسی مہینے میں 105617 گاڑیاں فروخت ہوگئیں۔
Published: undefined
گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی اعلی ترین تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچرس (سی آئی اے ایم) کے جون کے مہینے میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسافر گاڑیوں ، تین پہیہ گاڑیوں ، دو پہیا اور کراڈری سائیکل زمرے میں 1296807 گاڑیوں کی مجموعی فروخت ہوئی۔ گذشتہ سال جون کے مقابلے میں ملک میں یہ تعداد 1130744 تھا۔ تاہم جون 2019 میں ان زمرے میں کل 1910969 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
Published: undefined
جون میں ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے سی آئی اے ایم کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے صحافیوں کو بتایا کہ وبا کی وجہ سے پہلی سہ ماہی میں لگائے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن سے گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے ، حالانکہ جون کے مہینے میں فروخت میں کچھ بہتری آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز