مظفر پور: بہار میں مظفر پور ضلع کے مینا پور پولس اسٹیشن علاقہ میں ایک بھیانک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے ایک اسکول میں تیز رفتار گاڑی کے داخل ہو جانے کے سبب 9 بچوں کی موت اور 20 سے زائد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بچے پرائمری اسکول کے طلباء ہیں اور چھٹی ہونے کے بعد گھر جا رہے تھے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مینا پور پولس اسٹیشن علاقہ کے دھرمپور میں واقع پرائمری اسکول کے بچے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے اسی وقت ایک تیز رفتار بولیرو نے انہیں کچل دیا۔
Published: 24 Feb 2018, 4:11 PM IST
اس حادثے میں 9 بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ میں بیس سے زائد بچے زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو شری کرشن میڈیکل کالج وہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: 24 Feb 2018, 4:11 PM IST
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر بچے کے لواحقین کے حق میں 4-4 لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: 24 Feb 2018, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Feb 2018, 4:11 PM IST