سبزیوں کی برھتی قیمتوں سے عام آدمی پریشان ہے۔ تہواروں کا سیزن شروع ہوتے ہی عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ عوام کا بجٹ خراب ہونے لگا ہے۔ کیونکہ اس دوران پھل ہوں یا سبزیاں، سب کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور دہلی این سی آر میں بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں سفل اسٹورز اور سڑک پر بیچنے والے سبزی فروشوں کی قیمتوں میں بہت فرق ہے۔
Published: undefined
ساتھ ہی سبزی فروش بتاتے ہیں کہ انہیں سبزیاں پیچھے سے مہنگی مل رہی ہیں اور گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کھیتوں میں پڑی سبزیاں گل سڑ چکی ہیں جو کہ منڈی اور عام لوگوں تک نہیں پہنچ سکیں، اسی وجہ سے ان کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
اگر ہم دہلی این سی آر میں بنائے گئے سفل اسٹورز کی بات کریں تو یہاں ریٹ زیادہ نہیں ہوتے۔ اس کے باوجود یہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھوتی نظر آتی ہیں، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ باہر سڑک پر ملنے والی سبزیاں کتنی مہنگی ہوں گی۔
Published: undefined
آلو - 20 روپے فی کلو
گوبھی - 98 روپے فی کلو
بیگن - 75 روپے فی کلو
ٹماٹر 56 روپے فی کلو
مٹر - 200 روپے کلو
Published: undefined
آلو - 25 سے 30 روپے فی کلو
گوبھی - 100 روپے فی کلو
بیگن - 80 روپے فی کلو
ٹماٹر 50 روپے فی کلو
مٹر - 300 روپے فی کلو
خوردہ فروش سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ماضی کے خراب موسم کو سمجھتے ہیں۔ سبزی فروشوں کے مطابق موسلا دھار بارش سے کھیت میں پڑی سبزیاں خراب ہوگئیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined