بحیرہ عرب میں اٹھا 'وایو' طوفان سے اگرچہ گجرات کو نقصان نہیں پہنچا ہے اور عمان کی طرف بڑھ گیا ہو، لیکن ’وایو‘ طوفان کے چلتے جنوب مغرب میں مانسون کی رفتار پر اثر پڑا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسون کو ممبئی پہنچنے میں ایک ہفتہ اور لگ سکتا ہے، بتا دیں کہ ہندوستان میں اس سال مانسون کی مقررہ رفتار سے پہلے ہی ایک ہفتے آہستہ چل رہا ہے، ہر سال مئی کے آخری ہفتے میں کیرل پہنچنے والا مانسون 8 جون کو کیرالہ کے ساحل پر پہنچا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کیرالہ اور کرناٹک میں اب روک دیا گیا، عام طور پر مانسون کیرالا پہنچنے کے بعد 2 سے 3 دن کے بعد مغربی کنارے سے ہوتا ہوا ممبئی تک پہنچ جاتا تھا لیکن اس بار 10 جون کے بعد سے بحیرہ عرب میں ’وایو طوفان‘ کے چلتے مانسون کی رفتار کافی کم ہو گئی ہے، اب اس کے 20 جون کے آس پاس ممبئی پہنچنے کے امکان ہیں، ایسے میں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں اب بارش کے لئے اور انتظار کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
اگر بات کریں ملک کی راجدھانی دہلی کی تو لوگوں کو شدید گرمی سے جلد راحت ملنے کی توقع نہیں ہے، دہلی کے لئے مانسون کا انتظار اور طویل ہو گیا ہے، بتا دیں کہ دہلی میں بارش جنوب-مغرب مانسون سے ہوتی ہے، جو ممبئی کے راستے داخل ہوتے ہوئے اراولی رینج کے سہارے دہلی تک پہنچ جاتا ہے۔ اس مرتبہ جون کے آخری ہفتے تک دہلی میں مانسون کے پہنچنے کی توقع تھی۔ لیکن وایو طوفان نے اسے بھی ختم کر دیا ہے، اب دہلی میں بھی بارش کے لئے جولائی تک انتظار کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز