جے پور۔ راجستھان اسمبلی میں پیش کئے سی آر پی سی امینڈمنٹ آرڈیننس 2017 (کریمنل لاء ترمیمی آر ڈیننس ) کے خلاف راجستھان کے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے جس پر 27 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ جے پور میں وکلاء نے بھی اس کی پر زور مخالفت کی اور آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جے پور میں صحافی بھی احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوں گے۔
Published: 24 Oct 2017, 10:41 AM IST
راجستھان ہائی کورٹ نے آرڈیننس کو چیلنج کرنے والی بھگوت گوڑ کی عرضی کو منظور کر لیا ہے۔ عرضی سے وابستہ اجے کمار جین نے قومی آواز کو بتایا کہ ، ’’راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور اس کے سینئر افسران اس قانون کو لانے کی تیاری گزشتہ دو سالوں سے کر رہے ہیں۔ وہ اپنے مؤثر وزراء اور خاص طور سے سینئر افسران کو کسی بھی طرح کے الزامات سے بچانا چاہتی ہیں۔ ‘‘ اجے کمار نے مزید کہا، ’’ تمام بد عنوان لوگ کسی بھی طرح کے سوال اور جوابدہی سے بچے رہیں اسی مقصد سے ایک پورے طبقہ کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ نہال چند جیسے وزراء بد عنوانی کے کئی سنجیدہ معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ جو افسران طبقہ اس میں ملوث ہے وہ بھی خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ آرڈیننس سراسر غیر قانونی ہے اور اس لئے ہم اسے چیلنج کر رہے ہیں۔‘‘
غورطلب ہے کہ پیپلز یونین فار سول لبرٹیز (پی یو سی ایل ) بھی اس آرڈیننس کو چیلنج کرنے کے لئے جلد ہی قانونی اقدام اٹھانے جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے پی یو سی ایل کی کویتا شریواستو نے بتایا کہ دی ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ، جے پور نے اس آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے تمام وکلاء سے اس تاناشاہی سے پر آرڈیننس کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ ادھر کل اسمبلی میں بل پیش کرنے کے بعد جو ماحول بنا اس نے وزیر اعلی وسندھرا راجے کو اس بل پر از سر نو غور کرنے پر مجبور کیا اور ذرائع کے مطابق وزیر ایلی نے اپنے سینئر وزراء کے ساتھ میٹنگ کی۔
Published: 24 Oct 2017, 10:41 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Oct 2017, 10:41 AM IST