پیلی بھیت سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے گنّے کی قیمت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گنّے کی قیمت 400 روپے فی کوئنٹل کرنے کی گزارش کی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہا کہ ریاست میں گنا کسانوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گنّے کی قیمت میں جو 25 روپے فی کوئنٹل اضافہ کا اعلان کیا ہے، اس کے لیے میں شکرگزار ہوں، لیکن یہ ناکافی ہے۔ گنّے کی قیمت بڑھا کر حکومت نے صحیح سمت میں قدم بڑھایا ہے، لیکن قرض میں ڈوبے کسانوں کی خستہ حالت کو بہتر بنانے کے لیے میں حکومت سے مزید ہمدردی دکھانے کی اپیل کروں گا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ یوگی کو لکھے خط میں ورون گاندھی نے گنّے کی کھیتی میں بڑھتی لاگت اور مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو ریاستی حکومت گنّے کی قیمت کو ہی 400 روپے فی کوئنٹل قرار دے دے، یا اگر کسی وجہ سے قیمت میں اضافہ ممکن نہیں ہو تو اتر پردیش حکومت اپنی جانب سے اعلان کردہ گنّے کی قیمت کے اوپر الگ سے 50 روپے فی کوئنٹل کا بونس کسانوں کو دینے کا اعلان کرے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت نے گنّے کی آئندہ پیرائی سیشن 22-2021 کے لیے گنّے کی قیمت میں 25 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 350 روپے فی کوئنٹل کر دیا ہے۔ ورون گاندھی نے اس کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ چار سیشن میں گنے کی قیمت میں صرف 10 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ چار سالوں میں گنّے کی لاگت، یعنی کھاد، بیج، جراثیم کش، بجلی، پانی، ڈیزل، مزدوری اور ڈھلائی وغیرہ کا خرچ بہت بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
ورون گاندھی نے وزیر اعلیٰ کو لکھے خط میں اس کا بھی تذکرہ کیا کہ گنے کی کھیتی میں تقریباً 50 لاکھ کسان کنبہ لگے ہوئے ہیں اور آج ریاست کے گنّا کسانوں کی معاشی حالت بہت ہی خستہ بنی ہوئی ہے۔ گنّے کی مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب ریاست میں کسان قرض میں ڈوب گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined