وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابی میدان میں تال ٹھوکنے کے ارادے سے تہذیبی شہر وارانسی آئے بھیم آرمی کے فاؤنڈر چندر شیکھر آزاد نے سنیچر کو ہاتھوں میں ’’ہندوستانی آئین کی کاپی‘‘ لیکر تقریباً 14 کلو میٹر لمبا روڈ شو کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے نزدیک آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ سے سیر گووردھن پور کے سنت روی داس کی جائے پیدائش پر واقع ان کے مندر میں چندر شیکھر نے متھا ٹیک کر لوک سبھا انتخاب کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مودی نے 5 سالوں میں بہوجن سماج کا خواب دکھایا تھا جس کا حساب لینے کے لئے وہ وارانسی پارلیمانی حلقے سے ان کے خلاف انتخاب لڑیں گے۔ وزیر اعظم نے ملک کے خزانے سے امیروں کے لئے خوب لٹایا ہے۔ مودی نے 48 ارب ڈالر روپئے کچھ امیروں کو دے دیئے جبکہ غریبوں سے کیا گیا اایک بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
Published: undefined
چندر شیکھر آزاد نے بھارتیہ جنتا پارٹی اورر مودی کو اقتدار سے باہر کرنے کی مہم چلانے والے تمام پارٹیوں سے وارانسی پارلیمانی حلقے میں ان کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ’’ امید ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابی ’’شطر رنج‘‘ کے کھیل میں بھیم آرمی کے سپاہی کے طور پر ’’وزیر‘‘ کو شکست دینے میں کامیاب رہوں گا اور انہیں واپس گجرات بھیجنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی سبھی جانتے ہیں کہ وزیر کافی طاقتور ہوتا ہے لیکن یہ بھی سچائی ہے کہ کبھی کبھی ایک ادنیٰ سپاہی بھی وزیر کو شکست دے دیتا ہے، اسی امید کے ساتھ انہوں نے بہوجن سماج کی لڑائی کو آگے بڑھانے کے لئے یہاں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا