وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب ایک زیر تعمیر پل کا حصہ ٹوٹ کر گر گیا۔ ذرائع کے مطابق اس پل کے منہدم ہونے کے سبب 22 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میں کم از کم 50 لوگوں کے دَبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ جو لوگ منہدم پل کے نیچے دَبے ہیں وہ پل کے کنارے سے جا رہے تھے۔
Published: 15 May 2018, 6:50 PM IST
یہ حادثہ منگل کی شام کینٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس زیر تعمیر پل کے ساتھ ہوا ہے۔ اس کی زد میں کئی گاڑیاں بھی آئی ہیں۔ حادثہ کے بعد موقع پر چیخ و پکار اور افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ واقعہ کے وقت جائے وقوع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو بچانا شروع کیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ حادثہ رونما ہونے کے 15 منٹ بعد تک پولس اور ایمبولنس وہاں نہیں پہنچی۔ بہر حال، اب بچاؤ کام تیزی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ کئی اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Published: 15 May 2018, 6:50 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2018, 6:50 PM IST
تصویر: پریس ریلیز