وارانسی میں گیان واپی مسجد کے سروے سے متعلق عدالتی فیصلہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ عدالت نے گیان واپی مسجد کے سروے کے لیے مقرر کیے گئے کورٹ کمشنر اجئے کمار مشرا کو ہٹائے جانے سے انکار کر دیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے ایڈووکیٹ کمشنر کے ساتھ دو مزید وکیل کو سروے کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے گیان واپی مسجد کا سروے 17 مئی سے قبل کرانے کا حکم صادر کیا ہے۔ عدالت نے 17 مئی کو سروے کی آئندہ رپورٹ دینے کے لیے کہا ہے۔
Published: 12 May 2022, 3:40 PM IST
گیان واپی معاملے میں ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ ’’عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ کمشنر اجئے مشرا نہیں بدلے جائیں گے اور ساتھ میں تالا کھول کر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے 17 مئی تک رپورٹ مانگی ہے۔ اگر کارروائی میں کوئی مداخلت کرتا ہے تو اس پر ایف آئی آر کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔‘‘
Published: 12 May 2022, 3:40 PM IST
قابل ذکر ہے کہ مسلم فریق نے 56(سی) کی بنیاد پر کورٹ کمشنر کو بدلنے کا مطالبہ کیا تھا جسے سول جج نے خارج کر دیا ہے۔ 61 (سی) کی بنیاد پر مسجد کے اندر سروے کی مسلم فریق نے مخالفت کی تھی۔ بہر حال، عدالت نے دو مزید اسپیشل کمشنر مقرر کیے ہیں جن کے نام وشال سنگھ اور اجئے پرتاپ سنگھ ہیں۔ وشال سنگھ کی غیر موجودگی میں اجئے پرتاپ معاون کمشنر ہوں گے۔ اس سے پہلے گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری مندر تنازعہ میں ضلع عدالت نے تین دنوں تک چلی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ دیا تھا۔
Published: 12 May 2022, 3:40 PM IST
واضح رہے کہ 18 اگست 2021 کو عدالت میں شروع ہوئے اس تنازعہ کے فریقین کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد احاطہ میں ماں شرنگار گوری، بھگوان گنیش، ہنومان، آدی وشیشور، نندی جی اور دیگر دیوی-دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں۔ یہ سبھی دیوی دیوتا پلاٹ نمبر 9130 میں موجود ہیں جو کاشی وشوناتھ کوریڈور سے ملحق ہے۔ عرضی دہندہ کا عدالت سے مطالبہ ہے کہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی ان مورتیوں کو نقصان نہ پہنچائے۔ ساتھ ہی ہندوؤں کو یہاں دَرشن اور پوجا کی اجازت ملے۔ ہندو فریق کی عرضی میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ ایک کمیشن تشکیل کر کے عدالت مسجد احاطہ میں دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کی موجودگی کو یقینی کرے۔ اس سلسلے میں ہی کورٹ کمشنر کی تقرری کر عدالت نے مسجد احاطہ کی مبینہ ویڈیوگرافی کرانے کا حکم دیا تھا۔
Published: 12 May 2022, 3:40 PM IST
دوسری طرف مسلم فریق ہندوؤں کے اس دعوے کو سرے سے خارج کر رہا ہے۔ مسلم فریق کے وکیل ابھئے یادو نے کہا کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ شرنگار گوری کی مورتی ہے، لیکن وہ مسجد کی مغربی دیوار سے باہر ہے۔ ایسے میں مسجد میں جا کر سروے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ عدالت نے مسجد کے اندر جا کر سروے کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا ہے۔ انھوں نے شرنگار گوری مندر کی موجودگی والے پلاٹ نمبر 9130 کی صورت حال پر بھی سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ عرضی دہندگان نے اس کا کوئی خاکہ بھی عدالت میں جمع نہیں کیا ہے۔
Published: 12 May 2022, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 May 2022, 3:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز