سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (سی آئی آئی) کے سی ای او ، ادار پونا والا نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے عوام کے مفادات کو نظرانداز کرکے کبھی بھی ویکسین کی برآمد نہیں کی اور ملک میں جاری ویکسینیشن مہم ان کا ادارہ ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
Published: undefined
مسٹر ادار پونا والا کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی حکومت کے ویکسین برآمد کے فیصلے پر ملک میں پرزور بحث چھڑی ہوئی ہے اور سی آئی آئی سمیت دیگر ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے کردار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔
Published: undefined
سی آئی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسٹرا دار پونا والا کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ رواں سال جنوری میں ان کے پاس ویکسین خاصی مقدار میں موجود تھی اور اس وقت کورونا کے معاملات بہت کم تھے اور ملک میں ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی تھی۔ اس صورتحال میں ، متعدد صحت ماہرین کا نظریہ تھا کہ ہندوستان نے کورونا کو بہت مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا ہے۔اسی وقت دنیا کے متعدد ممالک کو کورونا کے بحران کا سامنا کر نا پڑ رہاتھا اور انہیں مدد کی بہت ضرورت تھی۔ اس وقت ، مرکز نے اپنی طرف سے ان ممالک کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی اور اس سلسلہ میں یہ ٹیکے ان ممالک کو بھیجے گئے جہاں ان کی اشد ضرورت تھی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک میں ویکسینیشن مہم دو سے تین ماہ میں مکمل نہیں کی جاسکتی ہے اور اس میں کافی وقت لگے گا۔ سی آئی آئی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی طرف سےانتھک کوشش کررہی ہے تاکہ انسانیت کی بہتر خدمت کی جاسکے اور اس جذبے کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ہم سبھی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور اس وبا کو شکست دینے کا وقت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز