نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دو سے 18 سال کی عمر کے بچوں پر کوویکسین کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور بھارت بایو ٹیک سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جج جیوتی سنگھ کی بنچ نے بدھ کے روز سنجیو کمار کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی۔ اس پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل ٹرائل کی اجازت دینا غیر قانونی اور آمریت ہے۔ بنچ نے مدعا علیہان کو 15 جولائی تک اپنے موقف پیش کرنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر جنرل نے 13 مئی کو حیدرآباد میں قائم فرم کو دو سال تک کے بچوں اور 18 سال تک کی عمر کے نوعمروں پر کلینیکل ٹرائل کی اجازت دی ہے۔ منگل کو نیتی آیوگ نے بتایا تھا کہ بھارت بایوٹیک اگلے 10 سے 12 دن میں دو سے 18 سال کی عمر کے بچوں پر کلینیکل ٹرائل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لئے پوری طور پر تیار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined