نئی دہلی: کورونا کی ویکسین (کوویکسین) تیار کرنے والی کمپنی ’بھارت بائیوٹیک‘ نے دہلی کو ویکسین فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اس معاملہ پر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور اسے ویکسین کی بدانتظامی قرار دیا۔
Published: undefined
دوسری جانب، بھارت بائیوٹیک نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ کچھ ریاستیں اس کے ارادوں کے حوالہ سے شکایت کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے زبردست بحران کے دوران آکسیجن اور بیڈ کی قلت کے بعد اب ہندوستان ویکسین کی کمی سے بھی دو چار ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی ویکسین کی قلت صاف نظر آ رہی ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ متعدد ٹیکہ کاری کے مراکز کو بند کر دینا پڑا۔
Published: undefined
دہلی کے نائب وزیرا علیٰ منیش سسودیا نے بدھ کے روز ڈیجیٹل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہلی حکومت نے ایک کروڑ 34 لاکھ خورونا کے ٹیکوں کا مطالبہ کیا تھا، جس میں دوروں طرح کے ٹیکے (کوویکسین اور کوی شیلڈ) شامل تھے لیکن کوویکسین نے دہلی حکومت کو مکتوب ارسال کر کے کہا ہے کہ وہ دہلی کو ویکسین فراہم کرنے سے قاصر ہے، چونکہ یہ وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہے۔
Published: undefined
منیش سسودیا نے مزید کہا کہ کوویکسین نے ان سے کہا ہے کہ وہ انہیں اتنی ویکسین فراہم نہیں کر سکتی، جتنی سرکاری افسران یعنی مرکزی حکومت کہہ رہی ہے۔ سسودیا نے بتایا کہ انہوں نے 67 لاکھ خوراکیں طلب کی تھین لیکن کوویکسین کے مکتوب سے یہ صاف ہو گیا کہ مرکزی حکومت طے کرے گی کہ کس کو کتنی ویکسین دی جانی ہیں اور کب دی جانی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کو ویکسین کی کمی کے سبب انہیں 17 اسکولوں میں موجود تقریباً 100 مراکز بند کرنا پڑے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حرکت میں آئے اور ویکسین کی برآمد فوری طور پر بند کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز