قومی خبریں

ریسلنگ کی عالمی باڈی نے پہلوانوں کی گرفتاری کی مذمت کی، برج بھوشن کے رویہ پراظہار تشویش

ریسلنگ کی عالمی گورننگ باڈی  نے وارننگ دی کہ اگرمقررہ وقت پرفیڈریشن آف انڈیاکے زیر التواء الیکشن نہیں ہوئے تو وہ اسے معطل کر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ریسلنگ کی عالمی گورننگ باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے 28 مئی کو ایک احتجاجی مارچ کے دوران ممتاز ہندوستانی پہلوانوں کو حراست میں لئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگرمقررہ وقت پرفیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے زیر التواء الیکشن نہیں ہوئے تو وہ اسے معطل کر سکتا ہے۔

Published: undefined

یو ڈبلیو ڈبلیو سخت الفاظ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی طرف سے طاقت کے غلط استعمال اور جنسی ہراسانی پر پہلوانوں کے احتجاج سے متعلق صورتحال کو "بڑی تشویش" کے ساتھ دیکھ رہا تھا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ان آخری دنوں کے واقعات اور بھی زیادہ تشویشناک ہیں کہ پولیس نے احتجاجی مارچ شروع کرنے پر پہلوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عارضی طور پر حراست میں لیا گیا۔‘‘ یو ڈبلیو ڈبلیو پہلوانوں کے ساتھ بدسلوکی اور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہے۔ وہ اب تک کی تحقیقات کے نتائج نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے۔ یوڈبلیو ڈبلیومتعلقہ حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ الزامات کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں۔

Published: undefined

گورننگ باڈی نے کہا کہ یہ پہلوانوں سے "ان کی حیثیت اور حفاظت کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے اور ان کے خدشات کے منصفانہ اور انصاف پر مبنی حل کے لیے ہماری حمایت کی دوبارہ تصدیق کرنے کے لئے ملے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یو ڈبلیو ڈبلیو نے اس سال کے شروع میں اس تنازعہ کی وجہ سے ایشین چیمپئن شپ کو دہلی سے استانہ منتقل کر دیا تھا۔ گورننگ باڈی نے کہا کہ وہ ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات کے بارے میں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) اور ریسلنگ فیڈریشن کی ایڈہاک کمیٹی سے معلومات طلب کرے گا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے، ’’اس انتخابی اجلاس کے انعقاد کے لیے ابتدائی طور پر 45 دنوں کی مقررہ مدت کا احترام کیا جائے گا۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں یو ڈبلیو ڈبلیو فیڈریشن کو معطل کر سکتا ہے جس سے کھلاڑیوں کو (بین الاقوامی مقابلوں میں) غیر جانبدار پرچم کے تحت مقابلہ کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined