اتراکھنڈ کےوزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے چاردھام یاترا کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کپاٹ کھلیں گے اور پوجا ہوگی ۔
Published: undefined
واضح رہے 14 مئی کو یمنوتری مندر کے کپاٹ کھلنے کے ساتھ ہی چار دھام یاترا شروع ہونی تھی لیکن اب یہ نہیں ہوگی۔واضح رہے گزشتہ سال بھی اتراکھنڈ حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے چار دھام یاترا کو مئی ماہ میں روک دیا تھا اور اس کے بعد ریاستی حکومت نے یکم جولائی سے یہ شروع کی تھی ۔ پہلے یہ صرف ریاست کے لوگوں کے لئے ہی کھولی گئی تھی لیکن بعد میں جولائی کے آخری ہفتہ میں دوسری ریاستوں کے لوگوں کوبھی مشروط اجازت دے دی گئی تھی۔
Published: undefined
چار دھام یاترا کے نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کی ہوٹل انڈسٹری کو زبردست نقصان ہوگا اور ان کی بڑے پیمانہ پر بکنگ کینسل ہو گی۔اس سال جنوری اور مارچ کے بیچ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا رہی تھی کی چار دھام یاترا کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے لیکن اپریل میں جس تیزی کے ساتھ کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اس کے بعد چار دھام یاترا کےہونے پر سوال کھڑے ہو گئے تھے۔واضح رہے سال 2019 میں 32 لاکھ عقیدتمندوں نے درشن کئے تھے جبکہ سال 2020 میں صرف تین لاکھ دس ہزار لوگوں نے ہی درشن کئے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے ریاستی اور مرکزی حکومت پہلے ہی کمبھ کے انعقاد کو لے کر تنقید جھیل رہی ہے اور کمبھ کو بھی وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined