قومی خبریں

اتراکھنڈ: ’اس سے ہمارا بھلا نہیں ہوگا‘، ریٹ مائنرس نے وزیر اعلیٰ دھامی کو لوٹائی انعامی رقم

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریٹ مائنرس کو 50-50 ہزار روپے انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا تھا، اس رقم کو ریٹ مائنرس نے لینے سے منع کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، تصویر سوشل میڈیا

 

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گزشتہ مہینے اترکاشی کے سلکیارا ٹنل سے 41 مزدوروں کو نکالنے والے جن 12 ریٹ مائنرس کو جمعرات کو 50-50 ہزار روپے کی حوصلہ افزائی رقم دی، انھوں نے وہ اعزازی رقم لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس رقم سے ان کا کچھ بھلا نہیں ہونے والا، وہ یہ رقم ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو دینا چاہیں گے۔

Published: undefined

ریٹ مائنرس نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن جو یہ اعزز وزیر اعلیٰ کی طرف سے ہمیں دیا گیا ہے وہ منصفانہ نہیں ہے۔ ریٹ مائنرس ٹیم کے رکن وکی حسن نے کہا کہ اس وقت وہ یہ بات کہنا نہیں چاہتے ہیں۔ ان کے دل میں بار بار یہ بات چبھ رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ دھامی نے جو ان کو اعزاز بخشا ہے، وہ ان کے مطابق منصفانہ نہیں ہے۔ ریٹ مائنر نے کہا کہ ان 50 ہزار روپے سے ہمارا کچھ بھلا نہیں ہونے والا ہے۔ ہم نے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ٹنل کے اندر پھنسے مزدوروں کو باہر نکالا ہے۔ حکومت نے ہمیں 50-50 ہزار روپے تھما دیے۔

Published: undefined

ریٹ مائنرس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سب تو آج بھی گڈھے کھود رہے ہیں، کل بھی گڈھے کھودنے کا ہی کام کریں گے۔ اس لیے اس حوصلہ افزائی رقم کو ہم ان مزدوروں کو دینا چاہیں گے جو ٹنل کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس اعزازی رقم کو نہیں رکھنا چاہیں گے۔ یہ ہمارے لیے مناسب نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined