قومی خبریں

اترکاشی ٹنل حادثہ: بچاؤ مہم میں اگلے دو گھنٹے کافی اہم، محض 2 پائپ ٹنل میں ڈالنا باقی

افسران نے بتایا کہ آگر مشین درست ہو گئی ہے اور دو گھنٹے میں ٹنل کے اندر بچے ہوئے دو پائپ ڈالے جائیں گے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد ہی ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اترکاشی ٹنل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اترکاشی ٹنل، تصویر سوشل میڈیا

 

اتراکھنڈ کے اترکاشی واقع سلکیارا ٹنل حادثہ کے تیرہویں دن جمعہ کو سب سے بڑی اَپڈیٹ سامنے آئی ہے۔ ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں اگلے دو گھنٹے کافی اہم ہیں۔ افسران نے بتایا کہ آگر مشین ٹھیک ہو گئی ہے اور دو گھنٹے مین ٹنل کے اندر بچے ہوئے دو پائپ ڈال دیے جائیں گے۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو جلد ہی ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی مل سکتی ہے اور ٹنل کے اندر پھنسے 41 مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

دراصل ابھی تک 48 میٹر تک ڈریلنگ کر کے پائپ ڈال دیے گئے ہیں۔ لیکن جمعرات سے ریسکیو آپریشن میں دقتیں آ رہی ہیں۔ سنٹرل روڈ ٹرانسپورٹیشن نیشنل ہائی وے وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری محمود احمد کے مطابق اگلے دو گھنٹے میں ٹنل کے اندر بچے ہوئے دو پائپ ڈال دیے جائیں گے۔ آگر مشین بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اگر سب کچھ صحیح طریقے سے چلا تو جلد ہی ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔

Published: undefined

اگر ٹنل حادثے کی بات کریں تو 13 دنوں سے لگاتار ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تقریباً 48 میٹر حصے میں پائپ اندر جا چکے ہیں۔ آگے کے 12 میٹر کا حصہ کافی اہم ہے۔ جمعرات کو آگر مشین آگے نہیں بڑھ پا رہی تھی۔ اس کا سبب مشین کے راستے میں لوہے کی راڈ آنا بتایا گیا۔ اس دوران آگر مشین بھی خراب ہو گئی تھی۔ دہلی سے آئی ایکسپرٹ کی ٹیم نے مشین کو ٹھیک کر دیا۔ دوبارہ آگر مشین سے ڈریلنگ شروع ہوئی تو مشین کا پلیٹ فارم منہدم ہو گیا تھا جس وجہ سے جمعرات کو رات بھر ڈریلنگ نہیں ہو سکی۔

Published: undefined

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن آخری مرحلہ میں ہے۔ پی ایم مودی لگاتار مزدوروں کے بارے میں پوری جانکاری لے رہے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی سبھی ایجنسیاں مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی یہ آپریشن پورا ہوگا۔ سبھی مزدور بہ حفاظت باہر آ جائیں گے۔

Published: undefined

بڑی بات یہ ہے کہ مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے آج این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ’موک ڈرل‘ بھی کیا ہے۔ اس دوران پہیہ لگے اسٹریچر کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 12 نومبر کو دیوالی کی صبح سے چار دھام روڈ پروجیکٹ کے کام میں لگے 41 مزدور ٹنل دھنسنے سے ملبہ آنے کے سبب ٹنل میں پھنسے ہیں۔ ان کو بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined