قومی خبریں

اتراکھنڈ: 6 ماہ کے معصوم پر پولس نے درج کیا کوارنٹائن کی خلاف ورزی کا معاملہ

اترکاشی کے ضلع مجسٹریٹ نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جوینائل لاء کے مطابق 8 سال سے چھوٹے بچے پر معاملہ درج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کس طرح ہوا، اس بات کی جانچ کی جائے گی۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے درمیان جگہ جگہ سے کوارنٹائن اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ اس درمیان تراکھنڈ سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے جہاں 6 مہینے کے ایک معصوم نے کوارنٹائن کی خلاف ورزی کی ہے۔ معصوم کے اوپر یہ الزام اتراکھنڈ کی پولس نے لگایا ہے اور اس کے خلاف معاملہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

Published: 24 Apr 2020, 3:00 PM IST

دراصل اترکاشی پولس نے کوارنٹائن کیے گئے 51 لوگوں کے خلاف کوارنٹائن ضابطے کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا ہے اور اس میں چھ ماہ کے بچے کے ساتھ ساتھ ایک 3 سال کا معصوم بھی ہے۔ یہ خبر جب پھیلی تو پولس کی زبردست بدنامی ہونے لگی اور لوگ مذاق بنانے لگے۔ بالآخر اترکاشی کے ضلع مجسٹریٹ نے پورے معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ "جوینائل لاء کے مطابق 8 سال سے چھوٹے بچے پر معاملہ درج نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ کس طرح ہوا، اس بات کی جانچ کی جائے گی۔"

Published: 24 Apr 2020, 3:00 PM IST

واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 47 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ منگل اور بدھ کے روز صوبے میں کورونا وائرس انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ اتراکھنڈ میں اس بیماری کی زد میں آنے والے لوگوں کی سب سے زیادہ تعداد دہرہ دون میں ہے جہاں 25 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ نینی تال میں 9 اور ہریدوار میں 7 معاملے سامنے آئے۔

Published: 24 Apr 2020, 3:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Apr 2020, 3:00 PM IST