12 نومبر 2023 کو دیوالی کے دن یمونوتری شاہراہ پر زیر تعمیر سلکیارا ٹنل میں حادثہ کے بعد تعمیراتی کام رک گیا تھا، جو ایک بار پھر جلد شروع ہوگا۔ اب یمونوتری شاہراہ پر سلکیارا ٹنل کی تعمیر کا عمل شروع ہونے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کے لیے منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ٹنل کے اندر اچانک لینڈ سلائڈنگ ہو گیا تھا جس کے سبب اس ٹنل میں 41 مزدور پھنس گئے تھے۔ ان مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیے ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، ملک کی تمام ایجنسیاں اور بین الاقوامی ٹنل ماہرین نے بھی ریسکیو آپریشن میں پوری مدد کی تھی۔ آخر میں ریٹ مائنرس نے 12 کلومیٹر کی ٹنل کو اپنے ہاتھوں سے کھود کر سبھی مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالا تھا۔
Published: undefined
گزشتہ منگل کو مرکزی وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ نے چار دھام سڑک پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر سلکیارا ٹنل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ٹنل تعمیر سے متعلق ذمہ دار ادارہ قومی شاہراہ و انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے جنرل منیجر کرنل دیپک پاٹل نے اس کی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
بہرحال، ٹنل کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے بعد سلکیارا ٹنل میں پھیلا سناٹا ایک بار پھر ختم ہو جائے گا۔ کرنل دیپک پاٹل نے بتایا کہ مرکزی حکومت سے ٹنل تعمیر کی اجازت مل چکی ہے۔ حالانکہ سلکیارا کے مہانے سے اچانک تعمیراتی کام شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔ کام شروع کرنے سے پہلے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ حالانکہ بڑکوٹ مہانے سے فوری تعمیراتی کام شروع ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined