قومی خبریں

اتراکھنڈ ٹنل حادثہ: چھٹے روز ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ، اندور سے منگائی جا رہی تیسری مشین

اترکاشی سلکیارا ٹنل حادثے کا چھٹا دن تھا۔ ٹنل میں پھنسے 40 مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ تاہم ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ ٹنل / یو این آئی</p></div>

اتراکھنڈ ٹنل / یو این آئی

 

دہرادون: اترکاشی سلکیارا ٹنل حادثے کا چھٹا دن تھا۔ ٹنل میں پھنسے 40 مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ تاہم ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

دوسری آگر مشین سے بھی ریسکیو آپریشن مکمل نہ ہو سکا۔ اس کے ساتھ ٹنل میں پائپ لائن بچھانے کا کام بھی رک گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں استعمال ہونے والی آگر مشین کا بیئرنگ خراب ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مشین پائپ کو دھکیلنے کے قابل نہیں رہی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ابھی تک سرنگ کے اندر صرف 22 میٹر کھدائی ہوئی ہے۔ سرنگ میں سوراخ کرنے کے بعد پانچ پائپ ڈالے گئے ہیں۔ اب تیسری مشین اندور سے لائی جا رہی ہے۔ اس دوران ایڈیشنل چیف سکریٹری رادھا رتوڑی نے بھی ڈیزاسٹر کنٹرول روم پہنچ کر بچاؤ آپریشن کے بارے میں اپ ڈیٹ لیا۔

Published: undefined

ایڈیشنل چیف سکریٹری رادھا رتوڑی نے دہرادون ڈیزاسٹر کنٹرول روم میں ریسکیو آپریشن کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہدایت دی ہے کہ بچاؤ آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ سرنگ میں پھنسے تمام کارکن مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی تمام کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ انہیں بہتر علاج معالجے کی فراہمی کا بھی مکمل انتظام ہے۔ تمام محکموں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی ایجنسیوں کے علاوہ ریاست کی تمام ایجنسیاں بھی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے میں پیش پیش ہیں۔ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو خوراک، آکسیجن اور بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے مسلسل اہل خانہ سے ان کی بات کرائی جا رہی ہے۔.

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined