دہرادون: اتراکھنڈ کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ڈاکٹر رام ولاس یادو کو ویجیلنس افسران نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق اتر پردیش سے اتراکھنڈ کیڈر میں آئے ڈاکٹر یادو پر اپنی آمدنی کے مقابلے میں غیر متناسب اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش حکومت نے اتراکھنڈ حکومت کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد، اپریل 2022 میں، ان کے خلاف ان کی آمدنی سے غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ویجیلنس نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی رپورٹ حکومت کو بھیجی تھی۔
Published: undefined
ایک اندازے کے مطابق رام ولاس یادو کے پاس آمدنی کے معلوم ذرائع سے 547 فیصد زیادہ اثاثے ہیں۔ مقدمے کی سماعت کے بعد ویجیلنس نے لکھنؤ، غازی پور اور دہرادون میں ان کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا اور وہاں سے اہم دستاویزات برآمد کئے گئے۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر یادو بدھ کو دوپہر ایک بجے ویجیلنس ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں تقریباً دو بجے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined