نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے مشہور مہیندر بھاٹی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے باہوبلی لیڈر دھرمیندر پال سنگھ یادوعرف ڈی پی یادوکو ثبوتوں کی کمی کے سبب بدھ کو بری کر دیا اور باقی ملزمان کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Published: undefined
اترپردیش دادری کے ایم ایل اے مہندر سنگھ بھاٹی کو 13 ستمبر 1992 کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ڈی پی یادو سمیت چار افراد پال سنگھ عرف پالا عرف لکڈ، کرن یادو، پرنیت بھاٹی اور نتیش سنگھ بھاٹی کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی عدالت نے 28 فروری 2015 کو اس قتل کا قصوروار ٹھہرایا تھا اور 10 مارچ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Published: undefined
اس وقت سے تمام ملزمان جیل میں بند ہیں۔ سی بی آئی عدالت کے اس فیصلے کو پانچوں ملزمان نے 2015 میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے آج ڈی پی یادو کو ثبوت کی کمی کے سبب قتل کے الزام سے بری کر دیا۔
Published: undefined
چیف جسٹس آر ایس چوہان کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بنچ نے باہوبلی لیڈر کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔ باقی ملزمان کے معاملے میں فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی پی یادو میڈیکل گراونڈ پر مختصر مدت کی ضمانت پر باہر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز