دہرادون: اتراکھنڈ میں تقریباً 48 گھنٹے ہوئی موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے اب تک کل 46 افراد ہلاک اور 11 دیگر لاپتہ ہیں۔ اس تباہی میں کل 12 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تباہی میں کل نو عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
ایک سرکاری ترجمان نے بدھ کی صبح یو این آئی کو بتایا کہ منگل کو شدید بارش کے سبب ضلع نینی تال میں 28، الموڑہ ضلع میں چھ، چمپاوت اور رودر پور میں دو- دو اور باگیشور میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل 10 افراد زخمی ہوئے اور 11 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں شدید بارش اور تودہ گرنے سے نو عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پیر کو ضلع پَوڑی میں تین، چمپاوت میں دو اور پتھورا گڑھ میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو شدید بارش کے باعث ضلع چمپاوت میں ایک شخص ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق اب تک گزشتہ 48 گھنٹے میں ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے تودے گرنے سے کل 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 11 دیگر ابھی بھی لاپتہ ہیں اور 12 افراد زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران کل نو عمارتوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز