اتراکھنڈ میں یکے بعد دیگرے سامنے آ رہے بھرتی گھوٹالے کے خلاف دہرادون میں مظاہرہ کر رہے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف پوری ریاست میں ہنگامہ برپا ہے۔ ایک طرف جہاں نوجوانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کو لے کر آج ریاست بھر میں بند کا اہتمام کیا گیا، تو دوسری طرف مظاہرین نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کا بھی گھیراؤ کیا۔ نوجوانوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دفتر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد مظاہرین نوجوان شہید اسمارک پر اکٹھا ہوئے جہاں پولیس نے مظاہرین کی گھیرا بندی کر دی۔ مظاہرین بھی وہاں سے ہٹنے کو تیرا نہیں ہوئے۔ اس دوران نوجوانوں اور پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی دیکھنے کو ملی۔
Published: undefined
مظاہرہ کر رہے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں بھی اب سڑک پر نکل آئی ہے۔ خصوصاً کانگریس اس ایشو کو لے کر حکومت کو چہار جانب سے گھیر رہی ہے۔ کانگریس نے نوجوانوں کے اس مظاہرہ کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔نوجوانوں کا اپنی حمایت دینے کے لیے آج سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت بھی دھرنا والی جگہ پر پہنچے۔ اس دوران ان کے ساتھ کانگریس کے تمام کارکنان بھی مظاہرے میں شامل ہوئے۔ مظاہرہ کے دوران ہی اچانک ہریش راوت کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد ایمبولنس میں ڈاکٹروں کے ذریعہ ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔
Published: undefined
بہرحال، گزشتہ روز بے روزگاروں پر ہوئے لاٹھی چارج اور گرفتاری کو لے کر اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ ہریش راوت نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت تاناشاہی والا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جبکہ بے روزگار نوجوانوں کا چھوٹا سا مطالبہ ہے کہ جب تک پیپر لیک معاملے کی جانچ نہیں ہو جاتی، تب تک اتراکھنڈ حکومت امتحانات کو رد کرے۔ لیکن حکومت اپنی ضد پر اڑی ہوئی ہے اور اپنی منمانی کر رہی ہے۔ ہریش راوت نے کہا کہ حکومت گرفتار کیے گئے بے روزگاروں کو رِہا کر کے ان سے تبادلہ خیال کرے، اور جو بھی ان کے حق میں ہو، وہ فیصلہ کرے۔
Published: undefined
دوسری طرف ہلدوانی میں حزب مخالف لیڈر یشپال آریہ نے بھی لاٹھی چارج کرنے والے قصوروار پولیس اہلکاروں پر کارروائی کرنے کے ساتھ ہی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب مخالف لیڈر یشپال آریہ نے کہا کہ نوجوانوں پر حملے کو لے کر اپوزیشن نوجوانوں کے ساتھ ہے، اور ایوان سے لے کر سڑک تک تحریک چلانے کی تیاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح سے دہرادون میں نوجوانوں پر بربریت ہوئی ہے، وہ بے حد قابل مذمت ہے۔
Published: undefined
یشپال آریہ نے کہا کہ پورے بھرتی گھوٹالے کو لے کر اپوزیشن لگاتار سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ لیکن حکومت آج تک سی بی آئی جانچ کے لیے پیش قدمی نہیں کر پائی، جس کا نتیجہ ہے کہ آج بھرتی گھوٹالے کے جو بھی قصوروار ہیں، وہ جیل سے باہر آ رہے ہیں۔ دہرادون میں نوجوانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کے واقعہ کو انھوں نے شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مطالبہ جائز ہے اور کانگریس نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined