قومی خبریں

یونیفارم سول کوڈ پر مزید ایک قدم آگے بڑھی اتراکھنڈ حکومت، اصول سازی کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل

افسران کا کہنا ہے کہ گورنر نے 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل کو قانونی طور سے منظوری دے دی ہے، اس کمیٹی کی صدارت سبکدوش آئی اے ایس افسر شتروگھن سنگھ کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی)، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی)، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اتراکھنڈ کی پشکر سنگھ دھامی حکومت نے یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) بل کو ریاستی اسمبلی سے پاس کرانے کے بعد اس کے نفاذ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید ایک قدم آگے بڑھا دیا ہے۔ اس بل کے لیے اصول سازی کے مقصد سے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت سبکدوش آئی اے ایس افسر شتروگھن سنگھ کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتہ کے شروع میں ریاستی اسمبلی میں یو سی سی بل کو صوتی ووٹوں سے منظوری مل گئی تھی۔ اب اس بل کو گورنر سے منظوری ملنی باقی ہے۔ اس درمیان اصول سازی کے لیے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور افسران کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گورنر نے کمیٹی کی تشکیل کو قانونی منظوری بھی دے دی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ کمیٹی ریاست میں یو سی سی قانون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سخت اصول بنانے والی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمیٹی میں جن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل سکریٹری پرسونل، ایڈیشنل سکریٹری پنچایت راج، ایڈیشنل سکریٹری شہری ترقی اور ایڈیشنل سکریٹری مالیات، پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل بریندرجیت سنگھ، دون یونیورسٹی وائس چانسلر سریکھا ڈنگوال اور سماجی کارکن منو گوڑ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined