قومی خبریں

اتراکھنڈ: گڑھوال یونیورسٹی نے 10 کالجوں کا الحاق ختم کرنے کا کیا اعلان، یہاں دیکھیے پوری فہرست

وائس چانسلر پروفیسر اَنپورنا نوٹیال کی صدارت میں ہوئی ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ میں 10 کالجوں کا الحاق ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور اس کے منٹس بھی یونیورسٹی نے جاری کر دیئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

اتراکھنڈ میں گڑھوال یونیورسٹی سے ملحق 10 کالجوں کا الحاق ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ گڑھوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اَنپورنا نوٹیال کی صدارت میں ہوئی کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ 24-2023 سیشن سے ہی ان 10 کالجوں کا الحاق گڑھوال یونیورسٹی سے ختم ہو جائے گا۔ ان کالجوں کو یونیورسٹی نے یکم جولائی 2012 سے 30 جون 2023 تک کے لیے ہی اپنے ساتھ جوڑا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق گریجویشن پی جی میں نئے اکیڈمک سیشن کے داخلوں کی تیاریوں کے درمیان ہیم وتی نندن بہوگنا گڑھوال سنٹرل یونیورسٹی کے ذریعہ 10 پرائیویٹ ڈگری کالجوں کا الحاق ختم کرنے کی جانکاری مرکزی وزارت تعلیم اور ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ حالانکہ پرانے طلبا ابھی اس یونیورسٹی کا حصہ بنے رہیں گے۔ دراصل طویل مدت سے ان پرائیویٹ ڈگری کالجوں کو گڑھوال یونیورسٹی سے الگ کرنے کی کارروائی چل رہی تھی۔ گزشتہ دنوں ریاستی حکومت نے یہ کہتے ہوئے تنخواہ دینے سے انکار بھی کر دیا تھا کہ مرکزی یونیورسٹی کے کالجوں کو وہ گرانٹ کیوں دیں؟

Published: undefined

اس درمیان ہائی کورٹ میں بی جے پی لیڈر رویندر جگران نے عرضی بھی داخل کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو فیصلہ لینے کے لیے کہا تھا۔ دونوں نے اس مسئلہ پر بات چیت کی اور اب مرکزی وزارت تعلیم نے ایک خط گڑھوال یونیورسٹی کو بھیج کر پوچھا تھا کہ ان کالجوں کو کب سے الگ کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر اَنپورنا نوٹیال کی صدارت میں ہوئی کونسل کی میٹنگ میں 10 کالجوں کا الحاق ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور اس کے منٹس بھی یونیورسٹی نے جاری کر دیئے۔ ایگزیکٹیو کونسل نے یہ بھی فیصلہ لیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے سبھی ملحق اور غیر ملحق کالجوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔ ان 10 کالجوں میں جو طالب علم پہلے سے پڑھ رہے ہیں، وہ یونیورسٹی سے ہی امتحان دے کر ڈگری لیں گے۔ یعنی پہلے سیمسٹر کے لیے داخلے گڑھوال یونیورسٹی میں منظور نہیں ہوں گے۔

Published: undefined

بہرحال، جن 10 کالجوں کا الحاق گڑھوال یونیورسٹی نے ختم کیا ہے ان کے نام ذیل میں دیئے جا رہے ہیں۔

  • ڈی اے وی پی جی کالج، دہرادون

  • ڈی بی ایس پی جی کالج، دہرادون

  • ایس جی آر آر پی جی کالج، دہرادون

  • ایم کے پی پی جی کالج، دہرادون

  • ڈی ڈبلیو ٹی کالج، دہرادون

  • ایم پی جی پی جی کالج، مسوری

  • مہیلا وِدیالیہ ڈگری کالج، ستی کنڈ، کنکھل، ہریدوار

  • چنمے ڈگری کالج، بی ایچ ای ایل، رانی پور، ہریدوار

  • بی ایس ایم کالج، رڑکی، ہریدوار

  • راٹھ مہاوِدیالیہ، پیٹھانی، پوڑی

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined